لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا:مصطفی کمال

لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا:مصطفی کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حکومت کی تبدیلی سے پٹرولیم مصنوعات سستی نہیں ہوں گی، ملک لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصطفٰی کمال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، ماضی میں بھی کوئی اہداف حاصل نہیں ہوئے.لانگ مارچ سے کبھی کوئی فیصلہ بھی نہیں ہوا، مسائل کا حل لانگ مارچ نہیں، مل بیٹھ کر بات چیت ہے.

مصطفٰی کمال نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی سے پٹرولیم مصنوعات سستی نہیں ہوں گی. پاک بھارت مئی کی جنگ ختم نہیں ہوئی، جنگ آج  زیادہ خطرناک طریقے سے جاری ہے، روزانہ ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں. بھارت جنگ ہارنے کے بعد اب پراکسی جنگ لڑ رہا ہے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں