کورنگی ٹاؤن آفس میں قائم مقام چیئرمین زرین اعوان کی تبلیغی اجتماع کے وفد سے ملاقات

کورنگی ٹاؤن آفس میں قائم مقام چیئرمین زرین اعوان کی تبلیغی اجتماع کے وفد سے ملاقات

کراچی: قائم مقام ٹاؤن چیئرمین کورنگی زرین اعوان نے وائس چیئرمین یوسی 11 علامہ عبدالغفور امجدی کے ہمراہ کورنگی ٹاؤن آفس میں تبلیغی اجتماع کے وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران تبلیغی اجتماع کے انعقاد، انتظامی امور اور دیگر باہمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر قائم مقام ٹاؤن چیئرمین زرین اعوان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑے اجتماعات کے دوران عوام کو سہولیات کی فراہمی اور انتظامی امور کو بہتر انداز میں یقینی بنانا اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے متعلقہ امور پر وفد سے تفصیلات دریافت کیں اور باہمی تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

ملاقات میں وائس چیئرمین یوسی 11 علامہ عبدالغفور امجدی نے بھی تبلیغی اجتماع سے متعلق مختلف معاملات پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ وفد نے اجتماع کے حوالے سے انتظامات اور دیگر ضروری امور سے آگاہ کیا۔ملاقات کے اختتام پر باہمی تعاون اور مختلف معاملات کو باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں