ریئل اسٹیٹ کے بڑے نام محمد حنیف گوہر آباد کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

ریئل اسٹیٹ کے بڑے نام محمد حنیف گوہر آباد کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

دنیائے ریئل اسٹیٹ کے بڑے نام محمد حنیف گوہر آباد کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

محمد حنیف گوہر آباد کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر الائیڈ پینل کے پیٹرن ان چیف و سابق چئیرمین آباد محسن شیخانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حنیف گوہر کو چیئرمین آباد بلامقابلہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔آباد کی قیادت کیلئے کور کمیٹی اور اراکین کا متفقہ فیصلہ خوش آئند ہے۔کور کمیٹی کے فیصلے کا احترام کرنے پر آباد کے تمام معزز ممبران و امیدواروں کا شکر گزار ہوں۔

محسن شیخانی نے کہا کہ آباد کے اراکین نے باہمی اتفاق اور اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے حنیف گوہر کو نئی قیادت سونپی،آباد اراکین نے حنیف گوہر کی صلاحیتوں اور خدمات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،الیکشن کے امیدوار حنیف میمن اور فیاض الیاس نے آباد کے وسیع تر مفاد میں حنیف گوہر کے حق میں دستبرداری اختیار کی۔حنیف گوہر کے حق میں دستبردار ہونے پر دونوں ارکان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں،

اپنے بیان میں محسن شیخانی نے مزید کہا کہ حنیف گوہر کا بلامقابلہ انتخاب آباد میں اتفاقِ رائے اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔امید کرتے ہیں نئے منتخب چئیرمین تعمیراتی شعبے کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں