میئر کراچی نے نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں ڈوئل کیرج وے کی بہتری اور بحالی کے منصوبے کا افتتاح کردیا

میئر کراچی نے نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں ڈوئل کیرج وے کی بہتری اور بحالی کے منصوبے کا افتتاح کردیا

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں ڈوئل کیرج وے کی بہتری اور بحالی کے منصوبے کا افتتاح کردیا.

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل کے اراکین، منتخب نمائندے اور دیگر بھی موجود ہیں.

میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں 3 ہزار 500 فٹ طویل ڈوئل کیرج وے تعمیر کیا گیا ہے . شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے یہ اہم منصوبہ ہے. نارتھ ناظم آباد بلاک جے کے ڈوئل کیرج وے منصوبے پر 12 کروڑ 83 لاکھ روپے لاگت آئی ہے.

انہوں نے کہا کہ منصوبے میں 3 ہزار 500 فٹ طویل سڑک کی تعمیر و بحالی کا کام بھی شامل ہے. نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں 3 ہزار 500 فٹ پختہ شولڈر تعمیر کیا گیا ہے. منصوبے میں 3 ہزار 500 فٹ طویل فٹ پاتھ کی تعمیر بھی شامل ہے۔کراچی کے شہریوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں