سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ اجلاس، فنانس کمیشن اور پی پی پی یونٹ سے متعلق فیصلے

سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ اجلاس، فنانس کمیشن اور پی پی پی یونٹ سے متعلق فیصلے

سندھ کابینہ نے صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کی تیاری کے لیے مالیاتی ماہر کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دے دی

سندھ کابینہ نے صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کی تیاری کے لیے ڈاکٹر اشرف واست کو انفرادی کنسلٹنٹ مقرر کردیا

ڈاکٹر اشرف واست چھ ماہ کے لیے انفرادی کنسلٹنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے، بریفنگ

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کی تیاری میں ڈاکٹر اشرف واست تکنیکی معاونت فراہم کریں گے، نئے صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کے لیے تفصیلی مالیاتی تجزیہ کیا جائے گا، صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کے لیے وسائل کی تقسیم کا ماڈل تیار کیا جائے گا۔نئے ایوارڈ کی تیاری میں سابقہ صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈز کا جائزہ لیا جائے گا۔نئے صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کی تیاری میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت اور مقامی کونسلوں کے درمیان مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ اہم ہے۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) یونٹ کی تنظیم نو

وزیراعلیٰ سندھ کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نظام کو مزید مؤثر، مضبوط اور نتیجہ خیز بنانے کا فیصلہ

کابینہ نے سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (دوسری ترمیم) بل 2026 کی منظوری دے دی

پی پی پی یونٹ کی تنظیم نو کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری

بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ پی پی پی یونٹ کو حکومت کی ملکیت والی نجی لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کیا جائے گا، نئی کمپنی کا نام سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پرائیویٹ) لمیٹڈ ہوگا۔پی پی پی یونٹ کے تمام اختیارات، فرائض، عملہ اور معاہدے نئی کمپنی کو منتقل ہوں گے۔موجودہ پی پی پی یونٹ کے تمام ریکارڈ اور زیرِ التوا کارروائیاں بھی نئی کمپنی کو منتقل کی جائیں گی۔پی پی پی یونٹ کی تنظیم نو سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ادارہ جاتی نظام مضبوط ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی پی پی یونٹ کی تنظیم نو کا مقصد انتظامی و عملی کارکردگی بہتر بنانا ہے، شراکتداری منصوبوں کی بروقت اور مؤثر تکمیل کے لیے پی پی پی یونٹ کی تنظیم نو کی جارہی ہے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ نئی کمپنی کو محکموں کے پی پی پی نوڈز مضبوط بنانے کے اختیارات حاصل ہوں گے، پی پی پی نوڈز کے لیے معیاری ہیومن ریسورس پالیسیاں اور کارکردگی جانچنے کے نظام متعارف کرائے جائیں گے۔نئی کمپنی میں رپورٹنگ میکانزم اور استعداد کار میں اضافے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

سندھ کابینہ نے پی پی پی یونٹ کو کارپوریٹ ادارے میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

پی پی پی یونٹ کی تنظیم نو کے باوجود موجودہ آپریشنز اور ملازمین کی خدمات کا تسلسل برقرار رہے گا، کابینہ کا فیصلہ

سندھ کابینہ نے 5 اگست 2026 کے فیصلے کی روشنی میں پی پی پی یونٹ کی تنظیم نو کی منظوری دی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں