چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے منعقدہ جلوس ومحفل میں شرکت
کراچی: چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نصر اللہ عباسی ،میونسپل کمشنر صفورا ٹاؤن سکندر علی ،ممتاز اسلامی مفکر ڈاکٹر جمیل راٹھور ودیگر کے ہمراہ بلاک 10 اے گلشن اقبال سے عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے عقیدت بھرے جلوس اور منعقدہ محفل میں شرکت کی جلوس میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کرکے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا اس موقع پر پرچم کشائ کے بعد دعا کی گئ ، منعقدہ محفل میں ڈاکٹر جمیل راٹھور سمیت دیگر علمائے کرام نے عظمت رسول ﷺ پر سحر حاصل گفتگو کی۔
چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے اس موقع پر حاضرین محفل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آقا ﷺ کی عظمت اتنی بلند ہے جسے صرف اور صرف اللہ تعالی ہی جانتا ہے ،ہم ان خوش نصیبوں میں سے ہیں جنہیں آقا ﷺ کے امتی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا جو کہ بہت بڑی سعادت ہے انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت ہر ایک کیلئے زندگی وآخرت بہتر کرنے کا بہترین نمونہ ہے آئیے آج کے مبارک دن عہد کریں کہ جیسا ہمیں آقا ﷺ چاہتے تھے انہیں ویسا بن کر دکھائیں گے آمین
ڈپٹی کمشنر ایسٹ نصر اللہ عباسی اور میونسپل کمشنر سکندر علی نے خاتم النبین ﷺ کی زندگی کو راہ نجات کا ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ ہماری ہر کامیابی اسی میں ہے کہ اللہ اور رسول ﷺ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر رکھیں.
