اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق رسکیو حکام کے مطابق اسپتال میں لگی آگ پرقابوپالیا گیا ہے جب کہ کولنگ کاعمل جاری ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ آگ نرسری میں ائیرکنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے لگی، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو لیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے موجود تھے، لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچاسکی جب کہ 15 جاں بحق ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ پمز اسپتال کی ایم سی ایچ وارڈ کے تیسرے فلور پر لگی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔
امدادی کارروائیوں میں فائربریگیڈ کی6 گاڑیوں اور 4 ایمبولینسز نےحصہ لیا، حادثے میں 14 بچے مکمل جھلس گئے۔
