سکیورٹی فورسز کی کے پی کے اور بلوچستان میں کارروائیاں،49 دہشت گرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کی کے پی کے اور بلوچستان میں کارروائیاں،49 دہشت گرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 49 دہشت گرد جہنم واصل۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کی گئیں جن میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان میں بھی کارروائیاں کی جن میں بھارتی حمایت یافتہ 37 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

خیبر پختونخوا میں بھاری مقدار میں برآمد ہونے والا دھماکا خیز مواد تباہ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے اضلاع مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور میں کارروائیاں کی گئیں۔خیبر پختونخوا میں بنوں، شمالی وزیرستان، اورکزئی اور خیبر میں آپریشنز کیے گئے۔سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مجموعی طور پر 49 دہشت گرد ہلاک ہوئے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہیں۔ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں