عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے، فیملی اور ذاتی معالج سے ملاقات کروانے کا حکم

عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے، فیملی اور ذاتی معالج سے ملاقات کروانے کا حکم

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی سے بہنوں سمیت دیگر کی ملاقات اور ذاتی معالجین تک رسائی کے کیس میں سپریم کورٹ نے عمران خان کو اسلام آباد کے الشفاء اسپتال منتقل کرنے جبکہ عظمیٰ خان اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی نبض نارمل ہے اور نہ ہی دل۔ دوران سماعت وکیل نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔

کیس کی سماعت شروع ہوئی تو وکیل عزیر بھنڈاری نے استدعا کی کہ بانی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اور عظمیٰ خان سے ملاقات کروائی جائے.

انہوں نے یقین دہانی بھی کروائی کہ ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک نہیں کریں گے۔

جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق بانی کے جیل میں اعضاء متاثر ہونا شروع ہوگئے ہیں، رپورٹس کے مطابق دل کا بھی مسئلہ ہے اور ذہنی اضطراب کا شکار ہیں۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ بانی کی بیماری پر سیاست نہ کریں بلکہ بانی کی بہتری کی بات کریں۔

کیس کی سماعت میں مختصر وقفے کے بعد سماعت شروع ہوئی تو جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل ریکارڈ دینے میں کیا مسئلہ ہے؟ جو مواد دیا گیا ہے وہ صرف میڈیکل رپورٹ کی سمری ہے۔

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا تمام میڈیکل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت سے قبل تمام ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ عدالت میں آئے گا تو وہ خفیہ نہیں رہے گا، بہنوں کی ملاقات کے حوالے سے کیا کہتے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو ملاقات نہیں ہوگی۔

اگر وہ قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو آپ بھی کریں گے؟ جسٹس شاہد وحید کا ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے استفسار

جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ اگر وہ قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو آپ بھی کریں گے؟ بہنوں سے ملاقات کوئی احسان نہیں ان کا بنیادی حق ہے اور ریاست کا کام نہیں کہ قانون کی خلاف ورزی کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات پر عمل کیوں نہیں ہو رہا۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے جواب دیا کہ بہنوں کی تین سال میں 48 ملاقاتیں کروائی گئی ہیں۔

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقاتوں کی تمام تفصیلات، ملاقاتوں کا ریکارڈ، بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کروانے کا ریکارڈ بھی مانگ لیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں