این آئی ٹی بی میں جاری اصلاحات اور اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر میں پیشرفت کا جائزہ اجلاس
این آئی ٹی بی میں جاری اصلاحات اور اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر میں پیشرفت کا جائزہ اجلاس
اجلاس میں اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر میں پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ۔
وزیراعظم کی این آئی ٹی بی کو شہریوں کے لیے آسان خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت۔
وزیراعظم نے کہا کہ آسان ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں، شہریوں کو سرکاری خدمات کے حصول میں سہولت کی فراہمی ترجیح ہے۔
تمام سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو عصری تقاضوں کے مطابق مزید مؤثر بنانے کی ہدایت۔
وفاقی وزارتوں کی ای آفس پر منتقلی اب تک کی اہم ترین اصلاحات میں سے ہے۔
وفاقی حکومت کے تمام ماتحت اداروں اور ایس او ایز میں ای آفس کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت۔
سرکاری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کو تیز کرنے اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنے کی ہدایت۔
تمام سرکاری املاک کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن جلد از جلد مکمل کی جائے۔
وزیراعظم کا اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تکمیل میں تاخیر پر اظہارِ برہمی، جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔
ٹیکنالوجی پارک کو ترجیحی بنیادوں پر فعال کیا جائے۔
اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کو چلانے کے لیے مکمل طور پر آؤٹ سورس کیا جائے۔
