بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ لینڈ میں غیر قانونی الاٹمنٹ اور میوٹیشن کے خلاف انکوائری مکمل، ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر معطل
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر محکمہ لینڈ میں غیر قانونی الاٹمنٹ اور میوٹیشن میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی۔
ترجمان بلدیہ عظمیٰ کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ترجمان بلدیہ عظمیٰ کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ حافظ مغیرہ قادری اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ نعمان احمد کو سروس سے برطرف کردیا گیا ہے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ نعیم الحق کی ترقی تین سال کے لیے روک دی گئی۔
ترجمان بلدیہ عظمیٰ کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افسران کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں کوئی جگہ نہیں، ۔ محکمہ لینڈ میں غیر قانونی الاٹمنٹ اور میوٹیشن کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی گئی۔
میئر کراچی کی ہدایت پر زیرِ التوا محکمانہ انکوائریز ایک ماہ میں مکمل کرکے فیصلے کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔غیر قانونی سرگرمیوں اور ادارے کی بدنامی کا باعث بننے والے افسران کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ۔ محکمہ لینڈ کے ریکارڈ، الاٹمنٹ اور میوٹیشن کے معاملات کی مزید جانچ پڑتال کا فیصلہ۔
ترجمان بلدیہ عظمیٰ کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی میں کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔ عوامی اور سرکاری اراضی کے تحفظ کے لیے غیر قانونی الاٹمنٹ اور میوٹیشن میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
