صدر ٹاؤن کی جانب سے ہجرت کالونی کی مختلف سڑکوں میں روڈ کارپٹنگ کا کام مکمل
کراچی: چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کی خصوصی ہدایات پر ہجرت کالونی کی مختلف سڑکوں میں کارپٹنگ کا کام انجام دیا گیا، جس کا مقصد علاقے میں شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا اور سڑکوں کی حالت کو مزید بہتر بنانا ہے۔
صدر ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کے تحت ہجرت کالونی میں روڈ کارپٹنگ کا کام مکمل کیا گیا۔ اس موقع پر ہجرت کالونی کے یوسی چیئرمین شاکر آفریدی ۔ وائس چیئرمین شیر محمد کاکڑ اورمتعلقہ افسران نے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے۔
چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی سڑکوں کی بہتری ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ صدر ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ شہریوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات میسر آسکیں علاقہ مکینوں کی جانب سے روڈ کارپٹنگ کے کام مکمل ہونے پر ٹاؤن چیئرمین ۔میونسپل کمشنر ۔یوسی چیئرمین ۔یوسی وائس چیئرمین کا شکریہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے ترقیاتی منصوبے اسی رفتار سے جاری رہیں گے۔
