صوبائی وزیر ثقافت ذوالفقار علی شاہ کا حافظ نعیم کے بیان پر ردعمل

صوبائی وزیر ثقافت ذوالفقار علی شاہ کا حافظ نعیم کے بیان پر ردعمل

سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ حافظ نعیم سیاست چمکانے کے لیے پوائنٹ اسکورنگ اور جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں، شہید بینظیر بھٹو نے 1994 کی پاور پالیسی کے تحت ملک کو اندھیروں سے نکالا،ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ پاکستان پیپلز پارٹی کی دور اندیش پالیسیوں کا نتیجہ تھا۔

صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ماضی کے منصوبوں پر صدر مملکت پر تنقید حافظ نعیم کی ذہنی پستی کا ثبوت ہے،صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ ملکی معیشت اور عوامی ریلیف کے لیے تاریخی اقدامات کیے، جماعت اسلامی کے پاس عوام کو دینے کے لیے سستی شہرت اور دھرنوں کے سوا کچھ نہیں۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر سیاست کرنے والے خود سب سے بڑے منافق ہیں،حکومت سندھ توانائی کے سستے منصوبوں خصوصاً تھر کول پر دن رات کام کر رہی ہے۔حافظ نعیم الزامات لگانے کے بجائے سندھ کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں