جماعت اسلامی کے پیٹرولیم لیوی کیخلاف دوسرے روز بھی دھرنے جاری

جماعت اسلامی کے پیٹرولیم لیوی کیخلاف دوسرے روز بھی دھرنے جاری

کراچی: پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے دھرنے

لاہور میں چیئرنگ کراس مال روڈ پر وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر کارکنان دھرنے کے پنڈال میں موجود ہیں۔

کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں گورنر ہاؤسز کے باہر بھی دھرنے جاری ہیں جہاں کارکنان دوسرے روز بھی موجود ہیں۔

گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ پٹرول 225 روپے فی لیٹر اور لیوی ٹیکس ختم کیا جائے.

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنے جاری رہیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں