مریم نواز کا 2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس فعال صوبہ بنانے کا ہدف

مریم نواز کا 2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس فعال صوبہ بنانے کا ہدف

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کا 2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس فعال (این ایبلڈ) صوبہ بنانے کا ہدف

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف سے صوبائی مشیر برائے مصنوعی ذہانت اور خصوصی اقدامات علی مصطفیٰ ڈار کی ملاقات کی جہاں پنجاب اے آئی وژن 2029 کی باضابطہ لانچنگ پر مشاورت کی گئی۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کو صوبائی مشیر علی ڈار نے اے آئی آفس کی گزشتہ دو ماہ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ملاقات میں پنجاب میں قائم کئے گئے دنیا کے پہلے آرٹیفیشل انٹیلیجنس فعال ڈیلیوری یونٹ سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

پنجاب آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے تشکیل کردہ اعلیٰ سطح ٹیم کے بارے میں بریفنگ

گلوبل ڈیلیوری ماہرین کے تعاون سے تیار کردہ آن بورڈنگ پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس این ایبلڈ صوبہ بنانے کے وژن پر جاری پیشرفت پر تبادلہِ خیال

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کو اے آئی وژن 2029 کے چھ بنیادی ستونوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اے آئی وژن 2029 پر پیشرفت کے جائزے کیلئے پہلی سی ایم اے آئی اسٹاک ٹیک کے حوالے سے تبادلہِ خیال بھی کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں