پاکستان کی معاشی ترقی کا راستہ مضبوط صنعت، کاروبار اور تعمیراتی شعبے کے فروغ سے جڑا ہے:چیئرمین آباد
چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) محمد حسن بخشی نے 79 ویں یومِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔پاکستان کی معاشی ترقی کا راستہ مضبوط صنعت، کاروبار اور تعمیراتی شعبے کے فروغ سے جڑا ہے، ہمیں ایسا پاکستان بنانا ہے جہاں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول اور کاروباری طبقے کو مکمل تحفظ حاصل ہو۔
محمد حسن بخشی نے کہا کہ تعمیراتی شعبہ ملکی معیشت کی ترقی، روزگار کے فروغ اور لاکھوں خاندانوں کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کررہا ہے، یومِ آزادی پر عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، ملک میں پائیدار ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل، سیاسی استحکام اور قانون کی بالادستی ضروری ہے۔پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے نجی شعبے اور حکومت کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) محمد حسن بخشی نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور انہیں بہتر مستقبل فراہم کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے،آباد پاکستان کی تعمیر و ترقی اور معاشی استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی،۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی کی منزلوں سے ہمکنار کرے۔

