spot_img

گڈاپ ٹاؤن میں 79ویں جشنِ آزادی پاکستان پر قومی جذبے سے سرشار مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا

گڈاپ ٹاؤن میں 79ویں جشنِ آزادی پاکستان پر قومی جذبے سے سرشار مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ میں 79ویں جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں ایک پروقار اور قومی جذبے سے سرشار مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین طارق عزیز بلوچ،میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز، افسر مالیات افتخار حسین دایو،پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور،کونسل ممبر دانش برفت،کونسل ممبر عیسیٰ بلوچ،اور دیگر افسران اور معززین نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی سے کیا گیا۔

اس موقع پر قومی ترانے کی گونج میں شرکاء نے وطن سے اپنی محبت اور وفاداری کا اظہار کیا۔ بعد ازاں 79ویں جشنِ آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ میں پوری قوم کو جشنِ آزادی کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں 14 اگست ہمارے قومی سفر کا ایک عظیم اور تاریخی دن ہے۔ یہ دن ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ہم قائدِ اعظم محمد علی جناح، اور تحریکِ آزادی کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی انتھک جدوجہد اور قربانیوں سے پاکستان کے قیام کی بنیاد رکھی۔ آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے وطن کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج سمیت دیگر تمام افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔میو نسل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے کہا کہ میں قوم کو 79ویں یومِ آزادی  کے موقع پر مبارکباد پیش کر تا ہوں آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔ یہ دن ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا چاہیے کہ پاکستان کو مزید مضبوط، خوشحال، ترقی یافتہ اور باوقار ملک بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وطن عزیز پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، خلوص اور قومی جذبے کے ساتھ ادا کرتے رہینگے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں