کراچی: جشن آزادی کے دوران ہوائی فائرنگ، خاتون جاں بحق، 48 افراد زخمی
کراچی میں یوم آزادی کا جشن منانے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئیں اور 48 افراد زخمی ہوگئے۔
پاپوش نگر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے خاتون زخمی ہوئیں جو عباسی شہید اسپتال میں دم توڑ گئیں۔
پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کے دعوؤں کے باوجود رات بارہ بجتے ہی شہر فائرنگ سے گونج اٹھا
فائرنگ کے نتیجے میں نامعلوم سمت کی گولیاں لگنے سے زخمی شہریوں کو مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا۔
مطابق پاپوش نگر کے علاقے صرافہ بازار میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جنہیںانتہائی تشویش ناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا تاہم چھیپا حکام نے بتایا کہ شدید زخمی خاتون جاں بحق ہوگئیں۔خاتون کو سینے پر گولی لگی تھی اور ان کی شناخت 32 سالہ ندا کے نام سے ہوئی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق بلال کالونی کے علاقے نیو کراچی، پاپوش نگر چاندنی چوک میں گولی لگنے سے ایک،ایک شہری زخمی ہوا، شریف آباد کے علاقے ناظم آباد سے لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب 49 سالہ عمران، شارع نور جہاں کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی امام کلینک کے قریب نامعلوم سمت کی گولی لگنے سے 35 سالہ برگان، پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ نمبر رحمت چوک کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 12 سالہ رحیم زخمی ہوا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق میٹھادر کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ حبیب بینک پلازہ کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 40 سالہ زاہد حسین، پریڈی کے علاقے صدر اکبر روڈ کے قریب گولی لگنے سے 50 سالہ نوشاد، گزری مبارک مسجد کے قریب نامعلوم سمت کی گولی لگنے سے 45 عبدالحمید، پرانی سبزی منڈی ملنگ ہوٹل کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 40 سالہ صبیحہ، لائنز ایریا خطرناک موڑ کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 20 سالہ فریان، کورنگی ساڑھے پانچ نمبر کے ایریا میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 45 سالہ عبدالستارزخمی ہوگیا۔
جناح اسپتال کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 35 سالہ طارق، گلبہار محمد ولیج میں نامعلوم سمت سے گولی لگے سے 23 سالہ اسد ، لیاری کے علاقے کلری نیا آباد میں 23 سالہ رمضان، جمشید کوارٹرز کے علاقے میں نامعلوم سمت کی گولی لگنے سے 4 سالہ علی ، مومن آباد آفریدی کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 7 سالہ نورالعین زخمی ہوگیا ۔

