پاک وطن کی حفاظت ہماری قومی ذمّے داری ہے:منصور شیخ

پاک وطن کی حفاظت ہماری قومی ذمّے داری ہے:منصور شیخ

کراچی: چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے پاکستان کے79ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم ایک آزاد وطن کے شہری ہیں جو کئی قیمتی جانوں کی لازوال قربانیوں کے بعد حاصل ہواہے اس پاک وطن کی حفاظت ہماری قومی ذمّے داری ہے اس کی بقاء ہی ہماری سلامتی کی ضامن ہے ہمارا فرض ہے کہ پاکستان کے حصول کیلئے ہمارے بزرگوں کی بے مثال قربانیوں کو نئی نسل کے سامنے موثراندازسے اجاگرکریں تاکہ ہماری نوجوان نسل جو قوم کا مستقبل اور معمارہیں اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک نئے جذبے سے ملک کی تعمیروترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا بھرپورکردارادا کرسکے ہیں۔

چیئرمین منصور شیخ نے مزید کہا کہ آج ہمیں اپنا جائزہ لے کر غور کرنا اور دیکھنا ہوگا کہ ہم نے اپنے قومی فرائض کس حدتک اداکئے اور کن کن کوتاہیوں کا ارتکاب کیا ملک کی سا  لمیت واستحکام اور امن وبھائی چارے کے فروغ کیلئے ہم سب کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی آئیے یوم آزادی کے تاریخی دن ہم سب مل کر اس بات کا عہد کریں کہ ہماری تمام تر صلاحیتیں اور کاوشیں وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے صرف ہوں گی۔

دریں اثناصدر ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے جشن آزادی کی تقریبات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں صدر ٹاؤن کے مختلف اہم مقامات پر پاکستانی جھنڈے،جشن آزادی کی مبارکباد کے بینرز اور اسٹیمرزآویزاں کئے گئے ہیں اس کے علاوہ مرکزی دفتر سمیت مختلف عمارتوں اور راؤنڈ اباؤٹس پر چراغاں (لائٹنگ) کے انتظامات کئے  گئے ہیں

14اگست  کے موقع پر مرکزی دفتر میں قومی ترانہ و پرچم کشائی کی تقریب، اسکول کے بچوں کا ملّی نغموں کا پروگرام اور اسکولوں کے بچوں میں قومی جھنڈوں، بیجز اور مٹھائی تقسیم کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں