پنجاب اینڈ ٹو اینڈ پیپرلیس اینڈ آٹومیشن ٹیکنالوجی دور میں داخل ہو گیا
پنجاب اینڈ ٹو اینڈ پیپرلیس اینڈ آٹومیشن ٹیکنالوجی دور میں داخل ہو گیا ہے۔
پنجاب ای فوس، ای پریکیورمنٹ، ای پے، ای آکشن، ون میپ، ایچ آر ایم آئی ایس اور ڈیٹا ویئر ہاؤس قائم کرنے والا پہلا صوبہ ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس، چیئرمین پی آئی ٹی بی نے تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ نے پی آئی ٹی بی کا پیپر لیس آٹومیشن سافٹ ویئر امپورٹ کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے درخواست دہندگان کا مسلسل فیڈ بیک لینے کی ہدایت کی۔
صوبہ بھر میں 6 ہزار سے زائد سسٹم پی آئی ٹی بی کے مرکزی نظام سے منسلک ہو گئے ہیں۔
ای آکشن سسٹم سے 3784 وینڈر رجسٹرڈ ہیں، مختصر مدت میں 527 بلین کی ریونیو جنریشن ہوئی ہے۔
مریم کی دستک کے ذریعے 110 سروسز اور ای بز کے ذریعے 434 بزنس سروسز دستیاب ہیں۔
عوام کو چھوٹے چھوٹے کاموں کے لیے سرکاری دفاتر آنے کی ضرورت نہیں ہے۔
آٹومیشن سروسز کے ذریعے کسی اہلکار سے واسطہ نہیں پڑتا، شفافیت یقینی ہے۔
