سندھ حکومت اقلیتی برادریوں کو قومی ترقی کے سفر میں برابر کا شراکت دار سمجھتی ہے: شرجیل انعام میمن

سندھ حکومت اقلیتی برادریوں کو قومی ترقی کے سفر میں برابر کا شراکت دار سمجھتی ہے: شرجیل انعام میمن

اقلیتوں کے  قومی دن کے موقع پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا بیان

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ قائداعظم کے پاکستان میں ہر شہری برابر ہے، اقلیتیں پاکستان کی طاقت ہیں، ہندو، مسیحی، سکھ، پارسی اور تمام اقلیتی برادریاں پاکستان کا فخر ہیں،دیوالی ہو، کرسمس ہو، بیساکھی ہو یا ایسٹر، سندھ کی خوبصورتی مختلف مذاہب کے رنگوں سے ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کسی پر احسان نہیں، یہ ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے، سندھ حکومت نے  ہمیشہ اقلیتوں کے آئینی، مذہبی، سماجی اور معاشی حقوق کے تحفظ کو اپنی ذمہ داری سمجھا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کا واضح مؤقف ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہری برابر کے حقوق رکھتے ہیں۔سندھ میں مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر کسی قسم کی تفریق کی گنجائش نہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت اقلیتی برادریوں کو قومی ترقی کے سفر میں برابر کا شراکت دار سمجھتی ہے۔ سندھ حکومت نے اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد عملی اقدامات کیے۔اقلیتی برادریوں کے طلبہ کے لیے Scholarship پروگرام جاری ہے۔سندھ حکومت چاہتی ہے کہ اقلیتی نوجوان تعلیم اور ہنر کے ذریعے ملکی اور صوبائی ترقی میں مزید مؤثر کردار ادا کریں۔2020 سے 2025 تک 6 ہزار  سے زائد اقلیتی طلبہ کو اسکالرشپس فراہم کی گئیں۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مستحق اقلیتی خاندانوں کی بیٹیوں کی شادی کے لیے سندھ حکومت کا 25 ہزار سے 50 ہزار روپے تک معاونت کا پروگرام بھی موجود ہے۔ صوبے میں حساس اقلیتی مذہبی مقامات کی سکیورٹی کے لیے 253 مقامات پر CCTV کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔اقلیتی عبادت گاہوں کی مرمت، بحالی اور دیکھ بھال کے لیے بھی مختلف اسکیموں کے تحت اقدامات کیے گئے ہیں۔سندھ حکومت نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیز اور ڈویژنل سطح پر سہولت ڈیسکز قائم کی ہیں۔حکومت سندھ کے اقدامات کا مقصد مذہبی رواداری کو فروغ دینا اور معاشرے میں بھائی چارے کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ اقلیتی شہریوں کے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے سندھ ہندو میرج ایکٹ میں ترمیم  سمیت دیگر اقدامات کئے گئے ہیں۔پاکستان کی تعمیر و ترقی سمیت دیگر شعبوں میں اقلیتی شہریوں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں