بلوچستان: شعبان آپریشن میں فورسز کی تازہ کارروائیاں، 102 خارجی ہلاک
بلوچستان کے علاقے شعبان میں پاک فوج، ایف سی اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن جاری ہے جس میں سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے، دہشتگردوں کو ہوائی و زمینی ایکشنز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ شعبان میں آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 52 ہوگئی ہے جب کہ 5 جولائی سے اب تک مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر88 خارجی مارے جاچکے ہیں۔آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا ۔
5جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 102 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں جبکہ آپریشن کے دوران 64 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان جاری رکھا جائے گا۔
