کمشنر سیسی کا دفاتر،طبی و صنعتی اداروں کا دورہ، ورکرز کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

کمشنر سیسی کا دفاتر،طبی و صنعتی اداروں کا دورہ، ورکرز کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

کراچی: کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) ہادی بخش کلہوڑو نے ڈائریکٹر میرپورخاص ڈائریکٹوریٹ سہیل احمد خان کے ہمراہ ہفتہ کے روز سوشل سیکورٹی سے منسلک مختلف طبی و صنعتی اداروں کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران کمشنر سیسی نے ٹنڈو آدم ڈسپنسری، مہران شوگر مل، ال عباس شوگر مل، میرپورخاص شوگر مل، سندھ میڈیکل سینٹر ڈگری،بھٹائی میڈیکل سینٹر، محمد میڈیکل سینٹراور الخدمت ہسپتال ٹنڈوالہیار کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے کے انتظامات، ادویات کی دستیابی، مریضوں کو دی جانے والی خدمات اور اداروں کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی میرپورخاص ڈائریکٹوریٹ سہیل احمد خان نے کمشنر سیسی کو ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی ، رجسٹرڈ ورکرز کو فراہم کی جانے والی طبی و مالی سہولیات، سوشل سیکورٹی اسکیموں اور جاری فلاحی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر سندھ سوشل سیکورٹی ہادی بخش کلہوڑو نے متعلقہ افسران اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو معیاری، بروقت اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ یافتہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طبی مراکز اور معاہدہ شدہ ہسپتالوں میں علاج معالجے کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، ادویات کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور مریضوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو بہترین طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

دورے کے اختتام پر کمشنر سیسی نے مختلف اداروں کی انتظامیہ اور عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت، محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور سوشل سیکورٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں