حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
وفاقی حکومت نے عید الضحیٰ کے تیسرے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22،22 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
