چیئرمین گڈاپ ٹاؤن و ایم سی کی زیر نگرانی آلائشیں اٹھانے اور چونا چھڑکاؤ کا خصوصی آپریشن عید کے تینوں دن جاری رہا
گڈاپ میں صفائی ستھرائی، آلائشوں کی بروقت منتقلی اور جراثیم کش اسپرے کا خصوصی آپریشن پہلے دن سے مسلسل تیسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہا۔
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کی جانب سے صفائی ستھرائی، آلائشوں کی بروقت منتقلی اور جراثیم کش اسپرے کا خصوصی آپریشن پہلے دن سے مسلسل تیسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہا۔
چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز کے دورے اور خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد افضل لغاری اور دیگر محکمہ جاتی افسران فیلڈ میں متحرک رہے اور مختلف علاقوں کا مسلسل دورہ کرتے ہوئے صفائی آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ ہیڈ آفس، کیمپ آفس، صالح محمد گوٹھ، شاہ مرید اور دیگر مختلف شکایتی کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا۔
عیدا لاضحی کے تیسرے اور آخری روز ٹرینچز (گڑھوں) میں قربانی کے جانوروں کی باقیات کو محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے کے بعد جراثیم کش ادویات کا اسپرے اور چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا تاکہ تعفن، آلودگی اور بیماریوں سے شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے عوام کو عیدا لاضحی کے موقع پر صاف، ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں,تمام افسران اور عملہ دن رات فیلڈ میں موجود ہیں اور صفائی آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ گڈاپ کی عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جبکہ مسلسل جراثیم کش اسپرے اور چونے کے چھڑکاؤ کے ذریعے ماحول کو آلودگی اور بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔
میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی پوری ٹیم عید کے ایام میں عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے، جبکہ ڈائریکٹر سینیٹیشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن اور عملے کی شب و روز محنت قابلِ ستائش ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، فیومیگیشن انچارج راحیل آرائیں، انچارج سینیٹیشن شانی پرویز، رزاق چنہ، وقاص بابر اور علی پلیجو،شہز اد رشید، کمپیوٹر آپر یٹر آدم ڈاڈ، فرید احمد بھی موجود تھے۔
