میئر کراچی کی بوہرہ کمیونٹی کی مسجد آمد، عیدالاضحیٰ پر مبارکباد

میئر کراچی کی بوہرہ کمیونٹی کی مسجد آمد، عیدالاضحیٰ پر مبارکباد دی

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی شبیر آباد میں بوہرہ کمیونٹی کی مسجد پہنچے۔۔

مرتضیٰ وہاب نے بوہرہ کمیونٹی کے معززین سے ملاقات کی اور عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔

میئر کراچی کا شہر میں جاری صفائی ستھرائی آپریشن کا جائزہ، مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ٹیمیں صبح سے مختلف مقامات سے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے میں مصروف ہیں، عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میئر کراچی نے مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

میئر کراچی کے ہمراہ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں