افواج پاکستان  سر کا تاج، معرکہ حق کی کامیابی کا سال مکمل ہونے پر صفورا ٹاؤن کی شاندار ریلی

افواج پاکستان  سر کا تاج، معرکہ حق کی کامیابی کا سال مکمل ہونے پر صفورا ٹاؤن کی شاندار ریلی

کراچی: چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی ہدایت پر معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر میونسپل کمشنر صفورا ٹاؤن عالمگیر جونیجو کی قیادت میں ٹاؤن آفس سے کامران چورنگی تک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکین کونسل الیاس گبول،ثاقب راجپوت، شمیم صدیقی،محمد صادق ،ارشد سکندر ،امروز امام ،سائرہ سجاد،راحت زیب خان سمیت ٹاون کے افسران وملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

ریلی کے شرکاء نے لہو گرما دینے والی نعروں سے افواج پاکستان کو معرکہ حق میں ناقابل فراموش کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا.

میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے اس موقع پر کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے دنیا نے پاکستان کو سمجھ اور پہچان لیا ہے ،افواج پاکستان سے پاکستانی عوام کا روح اور جسم جیسا تعلق ہے ،معرکہ حق سے نہ صرف بھارت بلکہ دشمنان پاکستان کو پیغام مل چکا ہے کہ جب بھی کوئ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کا نتیجہ آنکھ پھوڑنے سے زیادہ نہیں ہوگا ہم افواج پاکستان کو ان کی جرات پر سلام پیش کرتے ہیں ،

اراکین کونسل الیاس گبول،ثاقب راجپوت ،سائرہ سجاد نے اس موقع پر کہا کہ افواج پاکستان نے گزشتہ برس بھارت کو دندان شکن جواب دے کر اسے اس کی اوقات یاد دلائ تھی اور یہ ہی وجہ ہے کہ وہ ایک سال سے دم دبائے بیٹھا ہوا ہے ،پاکستان کے دفاع نے دنیا پر ثابت کیا کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں ،پاکستانی افواج ہماری آن،بان اور شان ہیں.

ریلی سے ٹاؤن افسر ارشاد خاصخیلی نے بھی خطاب کیا.ریلی میں پیپلز لیبر یونین کے عہدیدران بھی موجود تھے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں