صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کے صوبہ ہائی نان کے شہر سانیا پہنچ گئے

صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کے صوبہ ہائی نان کے شہر سانیا پہنچ گئے

صدرِ مملکت آصف علی زرداری صوبہ ہُونان کا دورہ مکمل کرنے کے بعدچین کے صوبہ ہائی نان کے شہر سانیا پہنچ گئے۔

‏صدرِ مملکت کا سانیا آمد پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ہائی نان کے پارٹی سیکرٹری وانگ جیانگ نے استقبال کیا۔

‏اس موقع پر چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائی دونگ اور گوانگجو میں پاکستان کے قونصل جنرل سردار محمد بھی موجود تھے۔صدرِ مملکت کی سانیا آمد پاک-چین اعلیٰ سطح روابط کے تسلسل اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کا مظہر ہے۔

‏سانیا عالمی سیاحتی مرکز اور ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والا شہر ہے، جو اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے ۔

‏صدرِ مملکت دورہِ چین کے دوران اقتصادی، تجارتی اور سٹرٹیجک  تعاون اور سی پیک کے فروغ پر صوبائی قیادت سے تبادلۂ خیال کریں گے۔ ‏صدرِ مملکت سانیا میں پاک بحریہ کی آبدوز “ہنگور” کی کمیشننگ تقریب میں بھی شرکت کریں گے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں