آبنائے ہرمز امریکا کےکنٹرول میں ہے،کسی جہاز کو ایرانی بندرگاہ جانےکی اجازت نہیں: ٹرمپ

آبنائے ہرمز امریکا کےکنٹرول میں ہے،کسی جہاز کو ایرانی بندرگاہ جانےکی اجازت نہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ ایران کی پوری بحریہ سمندر کی تہہ میں ہے، ایران کی فضائیہ ختم ہو چکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اینٹی ائیر کرافٹ اور ریڈار کا صفایا کر دیا گیا ہے، ایران کی نیوکلیئر لیبز اور اسٹوریج ایریاز کو بی 2 بمباروں نے ختم کر دیا تھا، ان کے رہنما مر چکے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ آبنائے ہرمز  پر ناکہ بندی ہے اور  آبنائے ہرمز امریکا کےکنٹرول میں ہے، کسی جہاز کو ایرانی بندرگاہ جانے کی اجازت نہیں

صدر ٹرمپ نے کہا  ایران معاشی بدحالی کا شکار ہے، آبنائےہرمزپرناکہ بندی سے ایران کو تقریباً 500 ملین ڈالر کا یومیہ نقصان ہورہاہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں