چیئرمین آباد محمد حسن بخشی کا سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
کراچی: چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) محمد حسن بخشی نے سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے مرحومہ کے انتقال کو ایک بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ کامران ٹیسوری اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
.چیئرمین آباد نے مزید کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا سایہ سر سے اٹھ جانا ناقابلِ تلافی نقصان ہے، جس کا ازالہ ممکن نہیں۔ انھوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
آخر میں انھوں نے کہا کہ آباد کے ممبران اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
