ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کا خواتین کی خودمختاری اور ہنرمندی کے فروغ کے لیے احسن اقدام

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کا خواتین کی خودمختاری اور ہنرمندی کے فروغ کے لیے احسن اقدام

کراچی: چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فرازحسیب نے بی ون ایریا، یونین کمیٹی نمبر06 میں قائم کیے جانے والا وومینز اسکل سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر وائس چیئرمین اسحاق تیموری اوریوسی چیئر مین معین عباس مدنی بھی ان کے ہمراہ موجود ہ تھے۔اس وومینز اسکل سینٹر میں سلائی کڑہائی،دسترکاری،کمپیوٹر کورسز و دیگر کورسز کروائے جائیں گے۔

چیئرمین فرازحسیب نے سینٹر کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وومینز اسکل سینٹر ایک ایسا مؤثر پلیٹ فارم ہے جہاں خواتین نہ صرف اپنے ہنر کو نکھار سکتی ہیں بلکہ معاشی طور پر خودمختار بننے کی جانب بھی اہم قدم اٹھا سکتی ہیں۔

چیئرمین فرازحسیب نے کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایسے مراکز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ سنٹر خواتین کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں خود اعتمادی اور خود انحصاری کی راہ پر گامزن کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ لیاقت آباد ٹاؤن انتظامیہ خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، اور مستقبل میں ایسے مزید اسکل سینٹر کے قیام پر بھی کام کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سے مستفید ہو سکیں۔

واضح رہے چیئر مین فراز حسیب نے بتایا عنقریب وومینز اسکل سینٹر کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا اور اسے عوام کے لیے مکمل طور پر کھو دیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں