افسران اپنے دفاتر میں بائیومیٹرک سسٹم اور HIMSکے نفاذ کو یقینی بنائیں:ہادی بخش کلہوڑو

افسران اپنے دفاتر میں بائیومیٹرک سسٹم اور HIMSکے نفاذ کو یقینی بنائیں:ہادی بخش کلہوڑو

کراچی: کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی  انسٹی ٹیوشن ہادی بخش کلہوڑو نے سیسی ہیڈآفس میں  ادارے میں Hospital Information Management System (HIMS) اور بائیومیٹرک سسٹم کے نفاذ کے اقدامات کیلئے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وائس کمشنر سیسی سکندربلوچ، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹرکامران اعوان، ڈائریکٹر میڈیکل ایڈمنسٹریشن ڈاکٹرسعادت میمن، ہیڈآفس کے تمام ڈائریکٹرز کے علاوہ سندھ کے تمام فیلڈڈائریکٹرز، سیسی ہسپتالوں کے میڈیکل سپرینٹنڈنٹس، چیف میڈیکل آفیسرز نے آن لائن بذریعہ زوم میٹنگ میں شرکت کی۔

کمشنر سیسی نے کہاکہ وزیرمحنت / چیئرمین گورننگ باڈی سیسی سعید غنی کی ہدایت کی روشنی میں تمام افسران اپنے دفاتر میں فوری طور پر بائیومیٹرک حاضری کو یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں جو بھی مسائل درپیش ہیں انہیں فوری طور پر حل کیاجائے۔ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت  نہیں کی جائیگی۔ میڈیکل ایڈوائزراوربائیومیٹرک/ HIMS کے فوکل پرسن ڈاکٹرکامران اعوان نے بائیومیٹرک اور HIMS سے متعلق گزشتہ اجلاس میں کیے جانےوالے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

کمشنر سیسی نے کہاکہ آئندہ تمام افسران و اسٹاف کو تنخواہ بائیومیٹرک حاضری کے تحت ہیڈآفس سے جاری کی جائےگی۔کمشنر سیسی نے اجلاس میں موجود تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود بھی وقت کی پابندی کریں اور اپنے ماتحت عملہ کو بھی  ہدایت جاری کریں۔ کمشنر سیسی نے تمام میڈیکل سپرینٹنڈنٹس اور چیف میڈیکل آفیسرز کو ہدایت کی کہ HIMS کے تحت دوائیوں کا ریکارڈ مرتب کیاجائے اور اسے فعال کیاجائے اور آئندہ دوائیاں اسی کے تحت دی جائیں۔

کمشنر سیسی نے میڈیکل ایڈوائزرڈاکٹرکامران اعوان  اور ڈائریکٹرمیڈیکل ایڈمنسٹریشن ڈاکٹرسعادت میمن کو ہدایت کی کہ سیسی کے تمام طبی مراکز (ہسپتالوں،میڈیکل سینٹرز) اور فیلڈدفاترزکا دورہ کریں اور اس بات کویقینی بنائیں کے تمام دفاتر میں بائیومیٹرک اور HIMS کام کررہاہو۔

آخر میں افسران نے کمشنر سیسی کو اپنے دفاتر میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے  تمام افسران کو ہدایت کی کہ سیسی کے ایکٹ اور رولزریگولیشن کا مطالعہ کریں اوراپنے دفاتر میں اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ اس سلسلےمیں سیسی کے تمام دفاتر میں رولز ریگولیشن اور سیسی ایکٹ کے حوالے سے ہفتہ وار پریزینٹیشن اور تربیتی لیکچرز کاسلسلہ جلد شروع کیاجائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں