کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔

آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقاریب منعقد کی جارہی ہیں

تقریبات اور ریلیوں میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا بھرپور اظھار کیا جارہا ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرے بھی لگائے جارہے ہیں۔

آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔

 

صدر مملکت و وزیراعظم کے پیغامات

یوم یکجہتی کشمیر پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا  اعادہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیریوں سے غیر متزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ دنیا بھر میں پاکستانی کشمیری بھائیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ناگزیر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بھارتی اقدام غیر قانونی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ  پاکستانی قوم کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں