پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان ہے۔
کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی رہی۔ہنڈرڈ انڈیکس 1881 پوائنٹس اضافے سے 183338 پر گیا اور کچھ دیر بعد ہی اس میں مجموعی طور پر 2575 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔
مارکیٹ میں مزید تیزی آئی اور ہنڈرڈ انڈکس 3152 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 600 سے تجاوز کرگیا۔
