گیس کی قیمتوں میں اگلے چھ ماہ تک اضافہ نہیں ہوگا: وزیر پٹرولیم

گیس کی قیمتوں میں اگلے چھ ماہ تک اضافہ نہیں ہوگا: وزیر پٹرولیم

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر گیس کی قیمتوں میں اگلے چھ ماہ تک کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔گیس سیکٹر میں سرکلر ڈیٹ کا اضافہ رک گیا ہے، نیا قرض پیدا نہیں ہو رہا۔

علی پرویز ملک نے کہا ہ قطر سے اضافی ایل این جی کارگو عالمی منڈی میں منتقل کرنے کا کامیاب معاہدہ ہو گیا ہے۔اصلاحات کے باعث تمام صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو موسم سرما میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دے رہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ ملک بھر میں گھریلو صارفین کو گیس کی بہتر فراہمی جاری ہے۔کوئی بھی مقامی گیس فیلڈ بند نہیں ہے، بجلی گھر آئی جی سیپ ڈیمانڈ سے زائد گیس لے رہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں