سیہون: پسند کی شادی تنازع شدت اختیار کرگیا،3 خواتین گھر سے اغوا
سیہون: گاؤں جان محمد بھٹی میں ملزمان نے گھر میں گھس کر 3 خواتین کو اغوا کر لیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ گاؤں جان محمد بھٹی میں پیش آیا جہاں ملزمان نے گھر میں گھس کر 3 خواتین کو اغوا کرلیا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ اس حوالے سے 20 افراد پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جب کہ واقعے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
کچھ عرصہ قبل ایک نوجوان نے مخالف برادری کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد تنازع شدت اختیار کرگیا۔
