پیٹرول فی لیٹر 10 روپے 28 پیسے سستا ہوگیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر 10 روپے 28 پیسے سستا کر دیا۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجاویز کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 28 پیسے کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر 263 روپے 45 پیسے سے کم کرکے 253 روپے 17 پیسے مقرر کردی گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کردی گئی ہے اور فی لیٹر نئی قیمت 257 روپے 8 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 265 روپے 65 پیسے تھی۔
