نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

کراچی: ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن اولڈ پمپ ہاؤس میں پیش آیا۔

ترجمان کے مطابق اولڈ پمپ ہاؤس کی بجلی 21 دسمبر بروز اتوار صبح 5 بجے اچانک بند ہوئی، بجلی بند ہوئے 22 گھنٹے گزر جانے کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے فالٹ تاحال دور نہ کیا جا سکا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کی طویل معطلی کے باعث اسکیم 33 کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثرہے، بجلی کے بریک ڈاؤن کے نتیجے میں شہر کو اب تک 15 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں