منافقین جل سکتے ہیں کر کچھ نہیں سکتے: مرتضیٰ وہاب
میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع وسطی کے خمیسو گوٹھ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا
تقریب سے خطاب میں میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یوسی 6 خمیسو گوٹھ میں سیوریج نظام کی بحالی اور سڑک کی تعمیر کی گئی ہے۔جب نیو کراچی سے منتخب چیئرمین آتے ہیں نیو کراچی کی عوام کا مقدمہ میرے سامنے رکھتے ہیں۔ہم پمپنگ اسٹیشن پر جا رہے ہیں، اب صبا پمپنگ اسٹیشن اور اجمیر نگری پمپنگ اسٹیشن کی از سر نو تعمیر ہم کرنے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رکشے پر تصویر لگائے بغیر کام کرونگا، پیپلز پارٹی والا ہوں میں،پیپلز پارٹی کے تمام نمائندے اس شہر کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔انیس کروڑ روپے پمپنگ اسٹیشن کے لیے مختص کیے ہیںبیس کروڑ کی لاگت سے سیوریج نظام کی بحالی اور سڑک تعمیر کی گئی ہے۔
میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ مومن آباد اور منگھو پیر ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کام کر رہی ہے۔ ایل ایس آر کے پمپنگ اسٹیشن کو از سر نو تعمیر کے بعد 15 جنوری کو کھول دینگے۔ ملیر گلشن حدید اسٹیل ٹاؤن اگلے ہفتے لیکر چلیں گے۔اسٹیل مل نے اسٹیل ٹاؤن اور حدید کا پانی بند کر دیا ہے۔ساڑھے پانچ کروڑ خرچ کر کے حدید کی عوام کو تحفہ دیا ہے۔تیس ارب روپے اس شہر کی بہتری پر خرچ کرینگے۔سوا نو ارب روپے سے کل وزیر اعلیٰ نے صنعتکاروں کو بلا کر صنعتی زون بنانے کا اعلان کیا ہے۔ منافقین جل سکتے ہیں کر کچھ نہیں سکتے۔اپنے کام سے منافقین کو ایکسپوز کرینگے۔سڑکوں کو بلاک کر کے پتہ نہیں منافقین کس کے مسائل حل کرتے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ احتجاج کرنا ہے تو دفتر میں بیٹھ کر کریں کراچی کی سڑکیں تمہارے والد صاحب کی نہیں ہیں۔ مگر مچھ کے آنسو رونا بند کرو کراچی کے نو ٹاؤن پر قابض ہو تم لوگ۔حکومت کا حصہ ہو سڑکوں پر احتجاج کرنا بند کرو۔
