سڈنی حملہ آور پر فرد جرم عائد کردی گئی
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی ساحل پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں گرفتار حملہ آور پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق آسٹریلین پولیس کا بتانا ہے کہ بونڈی بیچ فائرنگ کے زخمی حملہ آور پر حملہ آور پر دہشتگردی سمیت 50 الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
دوسری جانب فلپائن کے صدارتی ترجمان کلیری کاسترو کا کہنا ہے کہ بونڈی حملہ آوروں کےفلپائن کے دورےکے دوران دہشتگرد ٹریننگ کاکوئی ثبوت نہیں ملا۔فلپائن کو داعش کے تربیتی مرکز کے طورپرپیش کرنے کی رپورٹس کو مستردکرتے ہیں
یاد رہے کہ سڈنی کے بونڈی ساحل پر دو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 15 افراد کو ہلاک کیا تھا جبکہ حملے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
