جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کارروائی کا حکم

جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کارروائی کا حکم

سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پی ٹی اے سیکریٹری کو جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس استعمال کرنے والی تمام گاڑیوں کے روٹ پرمٹس منسوخ کرنے کی ہدایت کردی

جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کا ریکارڈ بھی محکمہ کی لائیو پورٹل پر اپڈیٹ کرنے  اور مقدمات درج کروانے  کا حکم  بھی دیا گیا ہے

شرجیل انعام میمن نے پی ٹی اے سیکریٹری کو تین دن کے اندر کارروائی کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم  بھی دے دیا

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بعض ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں کے فزیکل معائنے سے بچنے کے لیے ایجنٹس کے ذریعے جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس حاصل کر رہے تھے۔جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس صرف قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ عوامی تحفظ کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے۔عوام کی جان و مال سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس کا استعمال نہ صرف قانون شکنی ہے بلکہ ایک سنگین جرم بھی ہے،حکومت ٹرانسپورٹ نظام کو محفوظ، شفاف اور قانون کے مطابق بنانے کے لیے پرعزم ہے۔جو بھی اس غیر قانونی عمل میں ملوث پایا گیا، چاہے وہ ٹرانسپورٹر ہو یا ایجنٹ، اس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں