بھارتی فلم پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کی ایک اور مثال ہے:شرجیل انعام میمن

بھارتی فلم پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کی ایک اور مثال ہے:شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بھارتی فلم دھرندھر پاکستان، خاص طور پر لیاری کے خلاف، منفی پروپیگنڈا کی ایک اور مثال ہے  لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن، صلاحیت اور حوصلے کی علامت ہے۔

شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ اگلے مہینے ریلیز ہونے والی فلم میرا لیاری لیاری کا حقیقی چہرہ دکھائے گی۔ "میرا لیاری” میں امن، خوشحالی اور فخر کی جھلک نظر آئے گی۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فلم کا پوسٹر بھی جاری کردیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں