وزیراعلیٰ سندھ کا علاقائی و عالمی امن کیلئے تعاون جاری رکھنے کا اعلان
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ غیرجانبداری پر عالمی یومِ غیرجانبداری پرامن کے فروغ کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی غیرجانبداری بین الاقوامی امن کیلئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔غیرجانبداری عالمی امن اور بقائے باہمی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہے۔تنازعات سے دوری اور غیرجانبداری پائیدار ترقی کا راستہ ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ غیرجانبداری دنیا کو مکالمے اور سفارتکاری کی طرف لاتی ہے،عالمی تنازعات کے حل میں غیرجانبداری کلیدی کردار رکھتی ہے،پاکستان سفارتی محاذ پر فعال کردار ادا کر رہا ہے،غیرجانبداری ریاستوں میں دوستانہ تعلقات کو مضبوط بناتی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا علاقائی و عالمی امن کیلئے تعاون جاری رکھنے کا اعلان
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر غیرجانبدار عالمی کردار وقت کی اہم ضرورت ہے، فلسطین میں دیرپا امن کیلئے عالمی برادری کا غیرجانبدار اور مؤثر کردار ناگزیر ہے،دنیا کو فلسطینی شہریوں کی حفاظت اور مسئلے کے پرامن حل کیلئے متحد ہونا ہوگا ۔اقوام متحدہ کو کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے فوری اور مؤثر اقدام کرنا ہوگا،کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں،غیرجانبداری کے اصول مسئلہ کشمیر کے دیرپا حل میں مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں۔اقوام متحدہ کو غیرجانبداری کے اصولوں پر انسانیت کے تحفظ کیلئے آگے آنا ہوگا،سندھ حکومت کے امن و امان بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔قومی و عالمی امن و امان کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی ضروری ہے۔
