صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات سندھ کا زیرِ تعمیر نیو وزیرِاعلیٰ سیکریٹریٹ بلڈنگ کا دورہ

صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات سندھ کا زیرِ تعمیر نیو وزیرِاعلیٰ سیکریٹریٹ بلڈنگ کا دورہ

کراچی: صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے کراچی میں زیرِ تعمیر نیو وزیرِاعلیٰ سیکریٹریٹ بلڈنگ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف بلاکس، فلورز اور تعمیراتی حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر علی حسن زرداری کو منصوبے کے مختلف مراحل، استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل، فائنشنگ کے معیار اور تکمیل کی مقررہ مدت سے متعلق بریفنگ دی

صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے تعمیراتی کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم مجموعی پیش رفت میں تاخیر اور بعض شعبوں میں سست رفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعلیٰ سیکریٹریٹ کا یہ منصوبہ صوبائی حکومت کی انتظامی فعالیت اور گورننس کے ڈھانچے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، لہٰذا اس میں کسی بھی قسم کی تاخیر ناقابلِ قبول ہے۔

صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ تمام رکاوٹیں فوری طور پر دور کی جائیں، کام کی رفتار میں اضافہ کیا جائے اور تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر طے شدہ مدت کے اندر منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں