ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں:فیلڈ  مارشل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں: فیلڈ  مارشل

چیف  آف ڈیفنس فورسز  فیلڈ  مارشل  سید عاصم  منیر نےکہا ہےکہ دہشت گردی پاکستان کا نہیں بھارت کا وتیرا ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں۔

اسلام آباد میں قومی علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ دہشت گردی پاکستان کا نہیں بھارت کا وتیرا ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں۔ معرکہ حق میں اللّٰہ کی نصرت سے کامیابی ملی۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ  ریاستِ طیبہ  اور  ریاست پاکستان کا  آپس  میں ایک گہرا  تعلق ہے، اللہ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ تاریخی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس قوم نے علم  اور قلم کو  چھوڑا، انتشار  اور فساد نے  وہاں جگہ لی، عزت اور طاقت  تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا تھا کہ اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا، علما قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں