سندھ لوکل گورنمنٹ کے ریجنل ڈائریکٹرز کو ٹرانسفرپوسٹنگ اور انسپیکشن کے اختیارات مل گئے

سندھ لوکل گورنمنٹ کے ریجنل ڈائریکٹرز کو ٹرانسفرپوسٹنگ اور انسپیکشن کے اختیارات مل گئے

کراچی: محکمہ بلدیات سندھ میں بڑی تبدیلی آگئی ہے۔ ریجنل ڈائریکٹرز کو ٹرانسفر اور انسپیکشن کے اختیارات دیے گئے ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر 16 گریڈ تک ایس سی یوز اور ایل جیز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کر سکیں گے اور تمام کونسلز کے چیف ایگزیکٹوز کو عمل کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میٹروپولیٹن کارپوریشنز کی انسپیکشن کر سکیں گے۔

گریڈ 20 کے ریجنل ڈائریکٹر کو میونسپل کارپوریشنز، ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز (TMCs)، ڈسٹرکٹ کونسلز، اور میونسپل کمیٹیوں کی انسپیکشن کا اختیار دیا گیا ہے۔

گریڈ 19 کا ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو میونسپل کمیٹیوں، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز، ٹاؤن کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی انسپیکشن کا ختیار دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹاؤن کمیٹیوں اور یونین کمیٹیوں کے لیے گریڈ 18 کے ڈائریکٹر کو تعینات کر سکے گا جبکہ گریڈ 17 کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر یونین کونسلز اور یونین کمیٹیوں سے منسلک ہو گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں