وزیراعلیٰ سندھ سے سری لنکا کے قونصل جنرل کی ملاقات
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سری لنکا کے قونصل جنرل سنجیوا پٹی والا نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں سری لنکا کے 12 رکنی وفد نے شرکت کی،کلچر فیسٹیول نے کراچی میں دنیا کی مختلف ثقافتوں کو یکجا کر دیا۔
قونصل جنرل سنجیوا پٹی والا نے کہا کہ سری لنکا کا 27 رکنی تجارتی وفد حال ہی میں کراچی کا دورہ کر چکا ہے، سندھ کا سیمنٹ اور دیگر تعمیراتی برانڈز سری لنکا میں مقبول ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کو عالمی تجارتی مرکز بنانے کے لیے کام کر رہی ہے،ایک سری لنکن دوست میرے ساتھ امریکا میں تعلیم حاصل کرتا تھا،میرا سری لنکن دوست نہایت شاندار طالب علم تھا، بعد ازاں پی ایچ ڈی بھی کی۔میں اپنے سری لنکن دوست سے ملنے سری لنکا بھی گیا تھا۔سری لنکا کے لوگ نہایت اچھے اور محنتی ہیں۔
قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹی والا نے کہا کہ مجھے کراچی بہت پسند ہے،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ن کہا کہ سری لنکا نے اپنی محنت سے بحران پر قابو پایا ہے، ہماری نیک خواہشات سری لنکا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ اور سری لنکا کے قونصل جنرل کے درمیان کرکٹ پر بھی دلچسپ گفتگو ہوئی۔
