کلچر ڈی پر مبارکباد،سندھ میں امن و امان شاہ عبد الطیف بھٹائی کی دھرتی کا خاصہ ہے:فاروق ستار

کلچر ڈی پر مبارکباد،سندھ میں امن و امان شاہ عبد الطیف بھٹائی کی دھرتی کا خاصہ ہے:فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء و رُکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے سندھ کلچر ڈے کی مبارکباد

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء و رُکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے ایک پیغام میں دنیا بھر میں موجود پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے تمام سندھی بہن بھائیوں کو سندھ کلچر ڈے/ سندھی ٹوپی اجرک ڈے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں امن و امان شاہ عبد الطیف بھٹائی کی دھرتی کا خاصہ ہے پاکستان مختلف زبانوں اور ثقافتوں کا ایسا گلدستہ ہے جس کے رنگ و بو سے ہم دنیا کو متاثر کرسکتے ہیں بلاشبہ عدم برداشت انتہاپسندی کے پُر آشوب دور میں انسان دوستی پر مبنی ثقافتی اقدار کو اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں کا ایک دوسرے کی ثقافتوں کو جوش و خروش سے مناناہی پاکستان کا بنیادی مقصد ہے ایک دن آئے گا جب شہری اور دیہی علاقوں میں خلیج پیدا کرنے والوں کو بھی شکست ہوگی انشاءاللہ ایم کیو ایم پاکستان سندھ کو تمام صوبوں میں باوقار مقام دلائے گی اور جاگیرداری وڈیرہ شاہی کو ختم کرکے صوبہ سندھ کی باگ ڈور اس کے اصل اور حقیقی وارثوں یعنی غریب، محنت کش، کسان، ہاری اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو سونپے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں