حکومت سخت قوانین بنا رہی ہے تاکہ لوگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں:شرجیل انعام میمن

حکومت سخت قوانین بنا رہی ہے تاکہ لوگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں:شرجیل انعام میمن

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد یہ نہیں کہ صرف ان حلقوں پر توجہ دی جائے جہاں پیپلز پارٹی جیتی ہے اور ان پر نہیں جہاں پیپلز پارٹی نہیں جیتی، بسیں عوام کی ہیں اور عوام کو ملیں گی۔ ہماری کوشش ہے کہ ہر مین روڈ پر بسیں چلائی جائیں۔ہم ایک بڑے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت ہر بڑی سڑک پر بسیں چلیں گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹنڈو جام اور حیدرآباد میں بس سروس شروع کی گئی ہے۔حیدرآباد میں ہٹڑی سے حیدر چوک، لطیف آباد اور گاڑی کھاتہ تک تمام علاقوں میں بسیں چلائی جائیں گی۔ہماری یہی کوشش ہے کہ ہر علاقے کو سہولت فراہم کی جائے۔ای چالان کی مخالفت ہوئی، لیکن ہمیں ٹریفک نظام کو بہتر کرنا ہوگا۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ ٹرالر اور موٹر سائیکل کے تصادم میں غلطی ٹرالر کی ہوتی ہے۔قیمتی جان کی ضیاع پر ہر کسی کو افسوس ہوتا ہے۔ٹریفک مینجمنٹ کے لیے کیس بہ کیس اسٹڈی کرنا ہوگی۔حکومت سخت قوانین بنا رہی ہے تاکہ لوگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں اور حادثات رونما نہ ہوں۔بائیک سواروں اور بڑی گاڑیوں کے درمیان ٹکر پر الزام لگانے والی ذہنیت سے ہمیں نکلنا ہوگا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اپوزیشن ہمارے دفاتر میں آئیں، مشورے دیں۔ سب کو مل کر اس صوبے اور اپنے شہروں کو بہتر کرنا ہے،ہم اپوزیشن اور عوام کو جوابدہ ہیں۔ سب کو اجتماعی کوششیں کرنی ہوں گی۔آئیں مل کر کام کریں تاکہ حالات بہتر ہوں۔ اس ماہ یا اگلے ماہ ٹیکسی سروس شروع کرنے جا رہے ہیں۔ہمیں چاہیے کہ لوگوں کے لیے مواقع پیدا کریں اور انہیں سہولیات فراہم کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں