فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور ائیر چیف مارشل کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدربھجوا دی۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منظوری کے بعد ارسال کردہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منظور کی گئی سمری کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے اور یہ تعیناتی 5 سال کے لیے ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو کی مدت ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔
وزارت دفاع نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں2 سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
